اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرون حملوں کے بعد عراق کے کردستان خطے کے دارالحکومت اربیل کے مختلف علاقوں میں متعدد شدید دھماکے ہوئے، جبکہ دھماکوں کے ساتھ فضا میں ڈرونز کی پرواز کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق دھماکوں کا مرکز اربیل ایئرپورٹ اور الحریر فوجی اڈے کے قریب کا علاقہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملوں کے بعد اربیل ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا۔
العربیہ نے رپورٹ کیا ہے کہ متعدد ڈرونز نے کردستان عراق میں اربیل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک ڈرون براہِ راست اربیل میں امریکی فوجی اڈے سے منسلک ایک مقام پر جاگرا۔
رپورٹ کے مطابق ڈرونز کو روکنے کی کوشش کے دوران امریکی فضائی دفاعی نظام فعال نہیں ہوا، تاہم امریکی جنگی طیاروں نے ڈرونز کو روکنے کے لیے پروازیں کیں۔
ابتدائی اطلاعات میں بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں کے ممکنہ اہداف میں علیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں کے مراکز اور امریکی فوجی اہلکاروں کے خفیہ ٹھکانے شامل تھے۔
دھماکوں کی مکمل نوعیت، جانی نقصان اور مالی نقصانات کے بارے میں تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ