24 جولائی 2026 - 15:21
مآخذ: ابنا
بحرین اور اردن میں امریکی اڈے کو ایرانی فوج نے ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا

ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی جاری فوجی کارروائی "صاعقہ" کے چوبیسویں مرحلے میں بحرین اور اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کیے گئے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی جاری فوجی کارروائی "صاعقہ" کے چوبیسویں مرحلے میں بحرین اور اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کیے گئے۔

ایرانی فوج کے مطابق بحرین کے شیخ عیسیٰ امریکی اڈے پر آرش خودکش ڈرونز کے ذریعے ایندھن کے ذخائر، بڑے سازوسامان کے گوداموں اور امریکی فوجیوں کی رہائشی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اردن کے الازرق امریکی اڈے پر بھی ڈرون حملے کیے گئے، جہاں طیاروں کے ہینگر، مرمت و دیکھ بھال کی تنصیبات اور امریکی فوج سے وابستہ اہلکاروں کی رہائش گاہوں کو ہدف بنایا گیا۔

ایرانی فوج نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر ایران کے عوام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قانونی مفادات کے خلاف کوئی اقدام کیا گیا تو اس کے اثرات خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی اور معاشی مفادات پر بھی مرتب ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha