بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی رجیم غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ وہ فلسطینی شہریوں کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے۔
المیادین نیٹ ورک نے رپورٹ دی ہے کہ مذکورہ کمیٹی نے مغربی کنارے کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ اس علاقے میں صورتحال 7 اکتوبر 2023 سے کہیں زیادہ خراب ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے اعلان کے مطابق، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو ان کی شہریت، نسل، قومیت، جنس اور عمر کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں بچوں کو جان بوجھ کر قتل کیا ہے؛ یہ ایسا اقدام ہے جو اس ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں صہیونی افواج کے رویے سے مشابہت رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ