22 جولائی 2026 - 15:48
لبنان کے وزیراعظم کا آزاد کرائے گئے گاؤں زوطر الغربی کا دورہ

لبنان کے وزیراعظم نواف سلام اور وزیر دفاع میشل منسی نے جنوبی لبنان کے گاؤں زوطر الغربی کا دورہ کیا، جہاں اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد لبنانی فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کے وزیراعظم نواف سلام اور وزیر دفاع میشل منسی نے بدھ کی صبح جنوبی لبنان کے آزاد کرائے گئے گاؤں زوطر الغربی کا دورہ کیا۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اس موقع پر لبنانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل حسان عودہ، سپریم ڈیفنس کونسل کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد المصطفیٰ، کونسل برائے تعمیر و ترقی کے سربراہ محمد قبانی، جنوبی کونسل کے سربراہ ہاشم حیدر اور وزیراعظم آفس کے مرکزی آپریشن روم کے ڈائریکٹر زاھی شاہین بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران وزیراعظم نواف سلام نے گاؤں کے مرکزی چوک میں لبنان کا قومی پرچم لہرایا اور اس موقع پر ریاستی اداروں کی عملداری کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز امریکہ کی ثالثی میں لبنان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت گاؤں زوطر الغربی سے انخلا کیا، جس کے بعد اس علاقے کا کنٹرول لبنانی فوج کے حوالے کر دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha