21 جولائی 2026 - 15:41
مآخذ: ابنا
امریکی ایف-15 جنگی طیارہ تباہ، میزائل دفاعی ریڈار نظام بھی نشانہ بنا

ایران کے پاسدارانِ انقلاب (سپاہ) نےاپنے بیان میں کہا ہیکہ اردن میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر کیے گئے حالیہ حملے میں ایک ایف-15 جنگی طیارہ تباہ کر دیا گیا، جبکہ میزائل دفاعی ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا گیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے پاسدارانِ انقلاب (سپاہ) نےاپنے بیان میں کہا ہیکہ اردن میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر کیے گئے حالیہ حملے میں ایک ایف-15 جنگی طیارہ تباہ کر دیا گیا، جبکہ میزائل دفاعی ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا گیا۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان نمبر 38 میں کہا کہ یہ کارروائی آپریشن "نصر 2" کی چوبیسویں لہر کا حصہ تھی، جس کا مقصد امریکی فوج کے ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنا اور آئندہ وسیع پیمانے پر میزائل و ڈرون حملوں کے لیے راستہ ہموار کرنا تھا۔

بیان کے مطابق سپاہ کی فضائیہ نے اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ کرتے ہوئے ایک میزائل دفاعی ریڈار نظام کو تباہ کیا، جبکہ اس کے حفاظتی شیلٹر میں موجود ایک ایف-15 جنگی طیارے کو بھی مکمل طور پر نشانہ بنایا۔

سپاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خطہ امریکی افواج کی موجودگی کی جگہ نہیں ہے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے امریکی فوج کو علاقے سے انخلا کر دینا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha