16 جولائی 2026 - 17:54
مآخذ: ابنا
کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کے قریب نئے دھماکے

کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کے قریب نئے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کے قریب نئے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

 کویت کے علاقوں القادسیہ اور المیناء کے فضائی حدود میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کویتی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مبینہ ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔

اس سے قبل بھی بعض میڈیا رپورٹس میں کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے دعوے سامنے آئے تھے، تاہم موجودہ واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha