13 جولائی 2026 - 16:26
علی المقداد: "شرمناک معاہدہ" ناکام ہو چکا، شہداء کا خون لبنان پر جارحیت کی اجازت نہیں دے گا

لبنان کی پارلیمنٹ میں "وفاداری برائے مزاحمت" دھڑے کے رکن علی المقداد نے نام نہاد "فریم ورک معاہدے" کو ناکام قرار دیتے ہوئے حکومت سے اس سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مزاحمت لبنان کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حزب اللہ کے رکن حسین سحاد شمس کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی المقداد نے لبنان کی بعض سیاسی جماعتوں کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ متعدد قومی جماعتیں اور شخصیات اس معاہدے کی مخالف ہیں، جسے انہوں نے "شرمناک معاہدہ" قرار دیا۔

انہوں نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے متعلق سمیر جعجع کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فریق ایسا فیصلہ لبنان پر مسلط کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

علی المقداد نے شہدائے مزاحمت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لبنان، اس کی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت ہر بیرونی یا اندرونی خطرے کے مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور شہداء کا خون اور مجاہدین کی استقامت لبنان کی خودمختاری پر دوبارہ کسی بھی جارحیت کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر لبنانی حکومت اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ "فریم ورک معاہدے" سے دستبردار ہو جائیں، کیونکہ یہ لبنان کے قومی مفادات کے منافی ہے۔ علی المقداد نے مزید کہا کہ اس معاہدے پر جاری مذاکرات بے سود ثابت ہوئے ہیں اور یہ معاہدہ سیاسی اور عوامی دونوں سطحوں پر ناکام ہو چکا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha