بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مشہد مقدس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، روضۂ مطہر رضوی(ع) کے محکمۂ تعلقات عامہ کے سربراہ حجت الاسلام مسلم ہوشنگی نے آج رہبر انقلاب اسلامی کے رہبر معظم اور امامِ شہیدِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: اس وقت امام رضا (علیہ السلام) کے روضۂ مطہر کے صحنوں اور اس کے ارد گرد کی سڑکیں زائرین اور مجاورین سے بھری ہوئی ہیں جو ملک کے مختلف کونوں سے مشہد پہنچے ہیں، وہ اجتماع اب رہبر شہید، امامِ شہیدِ امت اور خادم الرضا(ع) امام سید علی خامنہ ای کے ساتھ تجدید عہدِ کے لئے آئے ہیں اور اس اجتماع کی عظمت انسانی تصور سے خارج ہے۔
ہوشنگی نے مزید کہا: امامِ شہیدِ امت کی تشییع اور وداع کے لئے 27 ممالک سے مہمان شہر مشہد مقدس میں حاضر ہیں، اور حرم کے آس پاس کی سڑکیں نیز روضۂ مطہر کی زیر زمین گذرگاہ اور تمام پارکنگز زائرین اور مجاورین سے بھری ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا: اس وقت شہداء کی میتیں خیابان امام رضا(ع) کی طرف سے منتقل کی جا رہی ہیں اور امامِ شہیدِ امت اور ان کے اہل خانہ کی مطہر میتوں کی تشییع روضۂ رضوی کی طرف جاری ہے۔
ہوشنگی نے کہا: تشییع کی رسم کے اختتام پر صحن پیامبر اعظم(ص) اور تمام صحنوں، رواقوں اور روضۂ مطہر تک جانے والی سڑکوں بشمول؛ خیابان نواب صفوی، خیابان آیت اللہ شیرازی اور خیابان طبرسی پر امامِ شہیدِ امت اور ان کے گرانقدر اور شہید اہل خانہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
روضۂ مطہر رضوی(ع) کے محکمۂ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا: 20:00 بجے پورے ملک میں بیک وقت نماز لیلۃ الدفن ادا کی جائے گی۔
امامِ شہیدِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے محترم اہل خانہ کی نماز جنازہ کے بعد، انہیں روضۂ منورہ کے قریب ایک رواق میں منتقل کیا جائے گا اور تدفین کی رسم امام شہیدِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے گھرانے کی موجودگی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ