بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس نیٹ ورک پر امریکی وزیر داخلہ کے ایران مخالف موقف کا جواب دیتے ہوئے لکھا:
- مسٹر مولن؛ تم نے اپنا مشن کامیابی سے انجام دیا! [ورلڈکپ مقابلوں سے ایرانی ٹیم کے نکلنے پر ہیپی ڈانس کرکے]؛ لیکن
- اس کے ساتھ، تمہيں ایک اور کامیابی بھی حاصل ہوئی اور وہ یہ کہ: تم نے دنیا والوں پر ثابت کر دیا کہ تم کسی بین الاقوامی ٹورنمنٹ کی میزبانی کے لائق نہیں ہو!
- تمہاری انتظامیہ اس بات کا مکمل نمونہ بن گئی کہ اس عزت اور وقار کو کس طرح ضائع کیا جا سکتا ہے جو کسی بین الاقوامی تقریب کی میزبانی سے حاصل ہو سکتا ہے۔
وضاحت: مارک وین مولین، امریکی وزیر داخلہ، نے 2026 ورلڈ کپ سے ایران کی قومی ٹیم کے اخراج کے ردعمل میں دعویٰ کیا کہ اس نتیجے کے حتمی ہونے کے بعد وہ "خوشی سے ناچا ہے"۔
نکتہ:
ایک بڑی طاقت کہلوانے والا ملک کی اخلاقی پستی کی انتہا ہے کہ ایک طرف سے کھیل کود کو سیاست سے الگ قرار دینے کی کوشش کرتا ہے اور دوسری طرف سے ایک ملک کی قومی ٹیم کے عالمی کپ سے خارج ہونے پر اس کا سیکورٹی وزیر خوشی مناتا ہے؛ حقیقتاً شرمناک اور اس سے بھی زیادہ شرمناک یہ ہے کسی ٹورنمنٹ کی میزبانی کرنے والا ملک ضرورتاً غیر جانبدار رہتا ہے اور اب اس وزیر بے ضمیر کے ناچ ڈانس کے اعتراف کے بعد بہت سے تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ سے ایرانی قومی ٹیم کے ناک آؤٹ ہونے کے عمل میں امریکی حکام نے درپردہ کردار ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ