27 جون 2026 - 18:52
لبنان کے اسپیکر نبیہ بری کی وارننگ: نام نہاد معاہدے کے بعد ملک فتنہ کے خطرے میں ہے

لبنان کے اسپیکر نبیہ بری نے حالیہ پیش رفت اور “نام نہاد معاہدے” پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک میں داخلی فتنہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کے اسپیکر نبیہ بری نے حالیہ پیش رفت اور “نام نہاد معاہدے” پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک میں داخلی فتنہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

نبیہ بری نے اپنے مختصر بیان میں لبنانی عوام سے اپیل کی کہ وہ تحمل، صبر اور ہوشیاری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی داخلی کشیدگی یا تنازع کا حصہ نہ بنیں۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں کچھ عناصر اختلافات کو ہوا دے کر ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، اس لیے عوام کو ان کے عزائم کا شکار نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ جذبات پر قابو رکھیں اور ایسے حالات پیدا نہ ہونے دیں جن سے بیرونی یا اندرونی عناصر فائدہ اٹھا سکیں۔

اس موقع پر نبیہ بری نے امیرالمومنین حضرت علیؑ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فتنے کے وقت انسان کو اس اونٹ کے بچے کی طرح ہونا چاہیے جس کی نہ پیٹھ ہو کہ اس پر سوار ہوا جائے اور نہ دودھ ہو کہ اسے دوہا جائے۔ ان کے مطابق اس حکمت کا مقصد یہ ہے کہ عوام فتنہ انگیز حالات میں کسی کے سیاسی یا مفاداتی استعمال کا ذریعہ نہ بنیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha