27 جون 2026 - 15:26
مآخذ: ابنا
شیخ نعیم قاسم: لبنان کی خودمختاری کے خلاف کوئی بھی معاہدہ قبول نہیں

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی عہد یا معاہدہ قابل قبول نہیں ہوگا جو لبنان کی خودمختاری اور قومی حاکمیت کو نقصان پہنچائے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی عہد یا معاہدہ قابل قبول نہیں ہوگا جو لبنان کی خودمختاری اور قومی حاکمیت کو نقصان پہنچائے۔

انہوں نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں جنوبی لبنان کی صورتحال اور جاری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کی ریاستی پالیسی اور خودمختاری سے متصادم کسی بھی معاہدے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور حزب اللہ اپنے بنیادی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ مزاحمت لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر ملک کی سرزمین اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا، "ہم کسی بھی فریق کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ امن یا کسی معاہدے کے نام پر لبنان کے قومی مفادات اور مزاحمت کی قربانیوں کو نظر انداز کرے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha