26 جون 2026 - 15:58
سینٹر ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء کی امریکہ کو تنبیہ، اسرائیل کو نہ روکا تو ایران جواب دے گا

سینٹر ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اسرائیلی رژیم کو قابو میں رکھنے میں ناکام رہا تو ایران اپنے خلاف کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا اور مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سینٹر ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود سے ایران کی جانب اسرائیلی دہشت گرد فوج کے جنگی طیاروں کی نقل و حرکت اور موجودگی ایک خطرناک اقدام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کھلا خطرہ ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ اسرائیلی رژیم کو قابو میں رکھنے اور اس کی جارحانہ کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہا تو اسلامی جمہوریہ ایران اپنے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

سینٹر ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاءؐ نے مزید کہا کہ ایران ان خطرناک اقدامات کا مناسب جواب دینا اپنا جائز حق سمجھتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha