فرانس پرس کی رپورٹ کےمطابق اسماعیل ہنیہ نے غزہ پٹی پر گذشتہ رات صہیونی فوج کے فضائی حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام پر صہیونیوں کے بار بار حملے روکے تاکہ ان کے مصائب میں مزید اضافہ نہ ہو۔ قابل ذکر ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نےجمعرات کی شب غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر چھ مرتبہ بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی بچے زخمی ہوگئے۔ دریں اثناا نتہا پسند جارح صہیونیوں نےچھ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق انتہاپسند صہیونیوں نے جنوبی قدس کے مضافاتی علاقوں پر فوج کی مدد سےحملہ کیا اور چھ افراد کوزخمی کردیا۔ صہیونی فوجیوں نےاس حملے میں کم سے کم پانچ فلسطینیوں کواغوا کرلیا۔ .........
/110