15 جون 2026 - 18:17
مآخذ: ابنا
صہیونی وزیر: امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت اسرائیل کے لیے نقصان میں ہے

اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے لیے ایک نقصان دہ معاہدہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے لیے ایک نقصان دہ معاہدہ قرار دیا ہے۔

اسموتریچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اسرائیل اور پوری آزاد دنیا کے نقصان میں ہے۔

اس  نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ایران کے خلاف اپنی مہم جاری رکھنی چاہیے اور ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان تمام محاذوں، بشمول لبنان، میں جنگ کے خاتمے کے لیے مفاہمت کے اعلان کے بعد اسرائیلی سیاسی اور سیکیورٹی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ متعدد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اس معاہدے کو اسرائیل کے لیے ایک اسٹریٹجک دھچکا قرار دیا ہے۔

اس معاہدے کے بعد اسرائیلی سیاسی حلقوں میں اس کے ممکنہ اثرات پر بحث جاری ہے اور بعض مبصرین اسے خطے کی صورتحال میں ایک اہم تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha