اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے سرکاری ردعمل اور امریکہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو عالمی اور مغربی میڈیا نے بھرپور انداز میں رپورٹ کیا ہے۔
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں فوجی کارروائیوں اور جوابی حملوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اس واقعے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے اور جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے جنوبی علاقوں میں فضائی حملے کیے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، اس کے بعد ایران کی جانب سے خطے میں موجود امریکی تنصیبات پر جوابی کارروائی کی گئی، جن میں اردن اور بحرین میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سی این این اور دیگر ذرائع کے مطابق بعض خلیجی ممالک میں فضائی دفاعی نظام فعال کیے گئے، جبکہ کویت اور اردن میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوزیں سنائی دی ہیں
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود بالواسطہ سفارتی رابطے اور مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں، جن میں بعض علاقائی ممالک کے ذریعے ثالثی کا کردار بھی شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ