7 جون 2026 - 00:02
عراقی مقاومت امریکی منصوبوں کے سامنے نہیں جھکے گی

عراق کی النجباء تحریک نے اپنے بیان میں کہا: "جب کوئی ایسی حکومت تشکیل پائے گی جس کی عراق کا آسمان، زمین اور ملک کی تمام سرزمین پر مکمل حکمرانی ہوگی، تب تمام مقاومتی گروپوں کے ہتھیار حکومت کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ عراق کے نئے وزیراعظم کی جانب سے عصائب اہل الحق کے گروپوں کے ہتھیاروں کی حیثیت متعین کرنے کے حوالے سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد، النجباء مقاومتی تحریک نے واضح کیا: "سب جان لیں کہ مقاومت کا ہتھیار ہماری سرخ لکیر ہے اور یہ شہداء کی امانت اور اصیل عراقی قبائل کی غیرت ہے، جس کے ذریعے ہم داغدار ماؤں کے آنسو پونچھتے ہیں اور مؤمنین کے غمگین دلوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں۔ اسی ہتھیار سے ہم نے عراق کو داعش اور اس کے امریکی آقاؤں سے پاک کر دیا اور جب تک جان ہے، اپنے ہتھیار کسی کو نہیں دیں گے۔"

اس تحریک نے زور دیا: "جب کوئی ایسی حکومت تشکیل پائے گی جس کی عراق کا آسمان، زمین اور ملک کی تمام سرزمین پر مکمل حکمرانی ہوگی، تب تمام مقاومتی گروپوں کے ہتھیار حکومت کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha