6 جون 2026 - 13:33
مآخذ: ابنا
اسرائیل کو 40 روزہ جنگ سے پہلے کی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا

قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی، نے خطے کی حالیہ صورتحال پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی قوتوں کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور خطے سے اسرائیلی اثر و نفوذ کا خاتمہ مسلمانوں کا قابلِ حصول ہدف ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی، نے خطے کی حالیہ صورتحال پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی قوتوں کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور خطے سے اسرائیلی اثر و نفوذ کا خاتمہ مسلمانوں کا قابلِ حصول ہدف ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مزاحمت کی کم از کم شرط یہ ہے کہ اسرائیل 40 روزہ جنگ کے آغاز سے قبل والی پوزیشن پر واپس چلا جائے۔

 قدس کے کمانڈرکے مطابق لبنانی مجاہدین نے جس بہادری اور استقامت کے ساتھ مزاحمت کی ہے، اس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے اور انہیں اپنی جدوجہد کا ثمر حاصل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں مزاحمتی تحریکوں کی حمایت جاری رہے گی اور موجودہ حالات میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha