4 جون 2026 - 16:36
آیت اللہ العظمیٰ محمد اسحاق فیاضؒ کے دفتر کا تعزیتی بیان جاری، نمازِ جنازہ اور تدفین کے اوقات کا اعلان

بیان میں مزید کہا گیا کہ آیت اللہ فیاضؒ کے بلند علمی و دینی مقام اور ان کی گراں قدر علمی خدمات کے پیش نظر ان کا انتقال حوزاتِ علمیہ اور تمام مؤمنین کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ محمد اسحاق فیاضؒ کے دفتر نے اس عظیم شیعہ مرجع کے انتقال پر ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ آیت اللہ فیاضؒ آج کئی برسوں کی علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بیان میں کہا گیا:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
﴿إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾

انتہائی رنج و افسوس کے ساتھ مرجعِ معظمِ تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ حاج شیخ محمد اسحاق فیاضؒ کے انتقال کی خبر موصول ہوئی۔ آپ ایک ایسی عظیم علمی و دینی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی دینِ اسلام کی خدمت، علومِ اسلامی کی تدریس، علماء و فضلاء کی تربیت، معارفِ اہل بیتؑ کی نشر و اشاعت اور احکامِ شریعت کی تبیین کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آیت اللہ فیاضؒ کے بلند علمی و دینی مقام اور ان کی گراں قدر علمی خدمات کے پیش نظر ان کا انتقال حوزاتِ علمیہ اور تمام مؤمنین کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

دفتر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انہیں محمدؐ و آلِ محمدؑ کے ساتھ محشور کرے اور ان کے اہل خانہ، شاگردوں، مقلدین اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

تشییع جنازہ کا شیڈول

کاظمین مقدسہ:
جمعہ 19 ذی الحجہ 1447 ہجری، صبح 9 بجے، حسینیہ آل یاسین سے حرمِ مطہر کاظمینؑ تک۔

کربلائے معلیٰ:
جمعہ 19 ذی الحجہ 1447 ہجری، شام 5 بجے، حرمِ مطہر امام حسینؑ اور حضرت ابوالفضل العباسؑ سے۔

نجف اشرف:
ہفتہ 20 ذی الحجہ 1447 ہجری، صبح 9 بجے، آیت اللہ فیاضؒ کے دفتر سے حرمِ مطہر امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کی جانب۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا:

"ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم"

یہ تعزیتی بیان دفترِ حضرت آیت اللہ العظمیٰ حاج شیخ محمد اسحاق فیاضؒ کی جانب سے جاری کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha