2 جون 2026 - 15:26
مآخذ: ابنا
انقارہ میں حماس کی ترکی انٹیلیجنس چیف سے ملاقات

انقارہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ترکی کے انٹیلیجنس سربراہ ابراہیم قالن سے انقارہ میں ملاقات کی جس میں غزہ کی صورتحال اور اسرائیلی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،انقارہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ترکی کے انٹیلیجنس سربراہ ابراہیم قالن سے انقارہ میں ملاقات کی جس میں غزہ کی صورتحال اور اسرائیلی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں حماس وفد نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو معاہدۂ شرم الشیخ کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ وفد نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں مسلسل حملے اور معاہدے کی خلاف ورزیاں امن عمل میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں۔

وفد میں حماس کی قیادت کے اہم رہنما شامل تھے جنہوں نے موجودہ جنگ بندی معاہدے کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل معاہدے کی پہلی مرحلے کی شرائط پر مکمل عمل درآمد نہیں کر رہا۔

حماس رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے اور ساتھ ہی ثالث ممالک ترکیہ، مصر اور قطر کی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف واضح اور سخت مؤقف اختیار کرے تاکہ فلسطینی عوام پر جاری حملوں کو روکا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha