بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
قطعہ "عاشت یدا ایران" (زندہ باد ایران کے ہاتھ) بین الاقوامی سطح کے مشہور ایرانی قاری قرآن "یونس شاہ مرادی" کی آواز میں، نشر ہؤا اور حریم میڈیا گروپ کی جانب سے جاری کیا گیا۔
یونس شاہ مرادی، جنہیں سعودی عرب کے بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
یہ قطعہ مشاری العفاسی کی یہود نوازی اور نصاریٰ نوازی کا معقول مگر سخت جواب ہے قرآنی آیاتکی روشنی میں:
اس عربی کلام کا اردو کا ترجمہ درج ذیل ہے:
زندہ باد ایران، ادب کا پھلتا پھولتا شجر
جس نے ظالم امریکی اڈوں پر میزائلوں کے شعلے برسائے
برباد ہو وہ جو اپنی دولت کے ذریعے غلاظت کو، جارحیت کے لئے، تیار کرتا ہے
اس کی دولت اور اس کی کمائی کبھی اس کے کام نہ آئی
ایران کی فتح دنیا والوں پر آشکار ہو گئی
اور یقینا سورج کو، بادل، کبھی نہیں چھپا سکتے
ہمارا قرآن، ہمارا معیار و میزان ہے
اور ہمارا ایمان [اللہ کی] طاقت پر ہے
دور ہو ہم سے کہ، ہم زندگی میں ذلت، قبول کریں
حسین(ع) راستہ، راستہ ہے ہمارا، مرتے دم تک
ہم وہ قوم ہیں جس نے اپنی عزت قربانیاں دے کر بنائی
زندہ باد ایران، ادب کا پھلتا پھولتا شجر
جس نے ظالم امریکی اڈوں پر میزائلوں کے شعلے برسائے
اور استقامت کے ساتھ اپنے دشمنوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا
ان کی طرح نہیں جنہوں نے طاغوت کو اپنا رب بنا لیا
اس [ایران] نے طاقت کے ساتھ اپنا ساز وسامان تیار کر لیا
کیونکہ فتح لہو و لعب اور بیہودہ خوشیوں سے حاصل نہیں ہؤا کرتی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاعر: مرتضیٰ آل کثیر
موسیقی اور ایڈیٹنگ: حسین نویان
تصاویر اور تدوین: ریاح آرٹ گروپ
پیشکش: حریم میڈیا گروپ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ