ابنا: عدالت نے ریمنڈ ڈیوس کی دس ہزار ڈالر کی ضمانت بھی منظور کرلی گئی ہے ،ریاست کولوراڈو میں ڈگلس کاوٴنٹی کی عدالت میں آج دوسری بار ریمنڈ ڈیوس کو پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران ریمنڈ کے وکیل اور خود ریمنڈ ڈیوس نے بھی اپنا دفاع کیا اور تردید کہ ان کے پاس بندوق تھی تاہم انھوں نے اعتراف کیا کہ ہفتے کو پارکنگ کے جھگڑے پر پیش آنے والے واقعے میں انھوں نے ہی پچاس سالہ جیفرے مائس پر ہاتھ اٹھانے میں پہل کی۔ عدالتی دستاویز کے مطابق ریمنڈ ڈیوس نے جیفری مائس کی ریڑھ کی ہڈی توڑی جبکہ اسے شدید مارا پیٹا۔ سماعت کے دوران لاہور میں رے منڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے قتل کے واقعے پر بھی بحث ہوئی۔ عدالت نے ریمنڈ ڈیوس کو صرف ریاست واشنگٹن ڈی سی میں اپنے کام کے دوران بندوق رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کردی اور رے منڈ ڈیوس کو کمرہ عدالت کے پچھلے راستے سے جانے کی ہدایت کی اور تاکید کی وہ صحافیوں کے علاوہ ان کے ہاتھوں پٹنے والے جیفری مائس اور ان کے اہلخانہ سے بھی دور رہیں۔ ......../169
4 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 269947
ڈگلس کاوٴنٹی ،کولوراڈو ... سی آئی اے کے بدنام زمانہ سابق اہلکار ریمنڈ ڈیوس پر ایک عام شہری کی ریڑھ کی ہڈی توڑنے سمیت سیکنڈ ڈگری کا تشدد کرنے کے الزامات عائد کردیے گئے ہیں۔