ابنا: رواں سال افغانستان میں افغان فورسز کی وردی میں جنگجوؤں نے 51 اتحادی فوجیوں کو قتل کر دیا جس کے باعث نیٹو نے افغان ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ فوجی آپریشنز اور گشت کا سلسلہ روک دیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مزید مشترکہ فوجی آپریشنز کیلئے اب علاقائی کمانڈر کی منظوری قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ نیٹو کا فیصلہ خطرات کی سطح کو کم کرنے کی حکمت کا ایک حصہ ہے۔ بدھ کو مقامی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈوگلس الیگزنڈر نے کہاکہ نیٹو کے اس اعلان نے مزید سوالات کو جنم دیا ہے۔
.....
/169