26 مئی 2026 - 22:25
مآخذ: ابنا
اردوغان اور پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایران امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران امریکہ مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،  ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران امریکہ مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

ترک ایوانِ صدر کے شعبۂ ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر اردوغان نے گفتگو کے دوران کہا کہ خطے میں جاری تنازعات کے باعث ترکیہ اس سال عیدالاضحیٰ غمگین ماحول میں منا رہا ہے، تاہم انہیں یقین ہے کہ ایرانی عوام اس مشکل دور پر قابو پا کر امن حاصل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے برادر ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اور ایران و امریکہ مذاکرات کے مثبت نتائج کے لیے ہر ممکن حمایت فراہم کرتا رہے گا۔

ترک صدر نے اس موقع پر ایرانی صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha