اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان سردار ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کی جنگی صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور اگر امریکہ یا صہیونی حکومت کی جانب سے کوئی نیا حملہ کیا گیا تو ایران اس کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دے گا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران نے دشمن کے اہم اہداف کی نشاندہی کر رکھی ہے، اور کسی بھی نئی جارحیت کا جواب ماضی سے مختلف ہوگا۔ ان کے مطابق دشمن کو نئی حکمت عملیوں اور غیر متوقع اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سردار شکارچی نے خبردار کیا کہ اگر خطہ دوبارہ جنگ کی لپیٹ میں آیا تو ایران کے حملے پہلے کی دونوں جنگوں سے زیادہ شدید، طاقتور اور وسیع ہوں گے، اور یہ کارروائیاں خطے کی سرحدوں سے بھی آگے جا سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کی تیل برآمدات روکنے کی کوشش کی گئی تو اسلامی جمہوریہ ایران بھی خطے سے تیل کی ترسیل نہیں ہونے دے گا۔
ایرانی فوجی ترجمان کے مطابق ایران عالمی تجارت، معیشت اور خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے اس اہم آبی گزرگاہ کا مضبوطی سے انتظام کرے گا۔
آپ کا تبصرہ