بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی (جو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ترجمان بھی مقرر ہوئے ہیں) کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "ہمیں بہت متضاد پیغامات مل رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ایران کے جائزے حقیقت کے قریب تر ہیں۔ جبکہ لگتا ہے کہ امریکی پیغامات پر اس مرحلے میں، کم ہی اعتماد کیا جا سکتا ہے۔"
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیانات کے بعد، جنہوں نے مذاکرات میں پیشرفت اور مثبت اشاروں کا دعویٰ کیا، جبکہ بقائی نے کہا: "ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ہم اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں جہاں معاہدہ طے پانا قریب ہو۔"
کل رات پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کے دورہ تہران نے نے معاہدے کے قریب ہونے کے قیاس آرائیوں کو جنم دیا، تو ایرانی سفارتی ادارے کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بارے میں اپنے ٹیلی ویژن انٹرویو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: کوششوں میں شدت، بشمول قطری وفد کا دورہ، سفارتی سلسلے کا حصہ ہے، اور ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات گہرے اور متعدد ہیں، خاص طور پر حال ہی میں امریکہ اور صہیونی ریاست کے جرائم کے بعد، اور چند دوروں اور مذاکرات کے ذریعے چند ہفتوں یا مہینوں میں نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔
بقائی نے مزید کہا: سفارت کاری، بہرحال، وقت لیتی ہے، اور فریقین ہر مناسب موقع کو اپنے نقطہ نظر پیش کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، اور پاکستانی ثالث بھی یہی کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ