21 مئی 2026 - 15:56
خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کی حمایت کے قدرداں ہیں: صدر مملکت کی محسن نقوی سے ملاقات اور گفتگو

ایرانی صدر نے پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ملاقات اور گفتگو کے دوران اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون پر زور دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی صدر نے پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ملاقات اور گفتگو کے دوران اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے پاکستان کے وزیر داخلہ سے جو گزشتہ چند دنوں میں دوسری بار ایران آئے ہیں خطے اور دوطرفہ تعلقات کی آخری صورتحال پر بات چیت کی۔

انہوں نے تہران اور اسلام آباد کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کی گہرائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے سیاست، معیشت، سرحدی امور اور سیکورٹی کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران اور امریکہ کے مابین اسلام آباد کی ثالثی میں پیغامات کے تبادلے کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر صدر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے وزیر داخلہ نے سیاسی طریقہ کار جاری رہنے، علاقائی تعاون کی تقویت اور خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے سفارتی راہ حل پر زور دیا۔

صدر پزشکیان نے اسلامی ملکوں کے مابین تعاون اور ہماہنگی کو ضروری قرار دیتے ہوئے پاکستان کی حمایت اور کاوشوں کی بھی قدردانی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha