18 مئی 2026 - 07:40
ٹرمپ کے لئے کامیاب ایرانی - چینی کی اسکیم

چینی صدر سے ٹرمپ کی ملاقات سے تھوڑی دیر قبل، چینی جہازوں نے ایرانی مکانزم کے تحت آبنائے ہرمز سے اپنا سفر شروع کیا۔ / چین نے نے آبنائے ہرمز "ماحولیاتی تحفظ کے لئے تمام انتظامی اخراجات" برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے، (جو درحقیقت وہی ٹول ٹیکس ہے دوسرے نام کے تحت)۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سویڈش سیاسی تجزیہ کار اور کارکن ٹریٹا پارسی (Trita Parsi) نے لکھا:

"چینی صدر سے ٹرمپ کی ملاقات سے تھوڑی دیر قبل، چینی جہازوں نے ایرانی مکانزم کے تحت آبنائے ہرمز سے اپنا سفر شروع کیا۔

بیجنگ "ٹول ٹیکس" کو مسترد کرتا ہے لیکن اس نے آبنائے ہرمز "ماحولیاتی تحفظ کے لئے تمام انتظامی اخراجات" برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے، (جو درحقیقت وہی ٹول ٹیکس ہے دوسرے نام کے تحت)۔

ایران اور چین کے درمیان اس سمجھوتے نے، آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے، چین پر امریکی دباؤ، اور چین کو امریکہ کے ساتھ تعاون پرمجبور کرنے کے ٹرمپی عزائم کو ناکام بنایا؛ کیونکہ اگر امریکہ اپنی نام نہاد ناکہ بندی کے تحت چینی جہازوں کو روکنا چاہے، تو یہ چین کے خلاف پہلے سے ہاری ہوئی جنگ کا آغاز سمجھا جائے گا۔

ٹرمپ جتنا جلد FDD اور اس کے اتحادیوں کی بات چھوڑ دے گا، امریکہ اتنا ہی جلدی محفوظ ہوجائے گا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha