قندھار کی صوبائی کونسل کے رکن اور صدر حامد کرزئی کے بھائی احمد ولی کرزئی کے مطابق خود کش حملے شہر کے ایک ہوٹل،قید خانے ،مسجد اور ایک مصروف شاہراہ پر ہوئے۔
ولی کرزئی کے مطابق حملوں کا مقصد قندھار کے قیدخانے سے قیدیوں کو رہا کرانا تھا تاہم کوئی قیدی فرار نہیں ہوسکا ۔افغان پولیس حکام کے مطابق حملوں میں 4پولیس اہلکار بھی ہلاک ہلاک ہوئے ہيں۔
دوسری جانب افغانستان کے صوبے قندہار میں پاکستان کے قونصل خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے
پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پاکستانی ہلاک جب کہ دیگر 6 پاکستانی زخمی ہوئے ہیں۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح قندھار کے مشرقی علاقے میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب طاقتور دھماکے سے شہر گونج اٹھا، جس سے ایک پاکستانی ہلاک جب کہ دیگر 6 زخمی ہو گئے۔
..............
152/
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 181508
افغانستان کے شہر قندھار میں خود کش حملوں میں پینتیس سے زائد افراد ہلاک اور پچاس افراد زخمی ہوگئے۔ولی کرزئی کے مطابق حملوں کا مقصد قندھار کے قیدخانے سے قیدیوں کو رہا کرانا تھا تاہم کوئی قیدی فرار نہیں ہوسکا