اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مذاکراتی ٹیم کے قریب ایک باخبر ذریعے نے مغربی میڈیا کی اُن خبروں کو مکمل طور پر جھوٹا قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے افزودہ جوہری مواد ملک سے باہر منتقل کرنے یا 15 سالہ جوہری معطلی کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے پیش کردہ تجویز میں ایسی کوئی شق شامل نہیں جس میں افزودہ جوہری مواد کو بیرونِ ملک بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہو۔
باخبر ذریعے نے بتایا کہ ایران نے اپنی تجویز میں منجمد ایرانی اثاثوں کی واپسی کے لیے ایک واضح مدت مقرر کرنے پر زور دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی تجویز میں صرف یہ کہا گیا تھا کہ ایران کے منجمد فنڈز جاری کیے جائیں گے، تاہم ایران نے مطالبہ کیا کہ ان فنڈز کی رہائی ایک معین مدت کے اندر یقینی بنائی جائے۔
اسی ذریعے نے مغربی میڈیا کی اس خبر کو بھی بے بنیاد قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے 15 سال تک جوہری افزودگی معطل کرنے کی پیشکش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے پھیلائی جانے والی یہ خبریں محض نفسیاتی جنگ اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہیں۔
آپ کا تبصرہ