اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیموکریٹس کی پالیسیاں “دیوانہ وار” ہیں اور وہ امریکہ کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہی ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریپبلکن پارٹی کو آئندہ وسط مدتی انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو ڈیموکریٹس ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے ڈیموکریٹس کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں “ڈمبوکریٹس” قرار دیا اور کہا کہ شاید یہ نیا نام مقبول ہو جائے۔
امریکی صدر نے اٹارنی جنرل کی تعریف کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ “وہ اپنا کام بہترین طریقے سے انجام دے رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے کئی سال تک مجھے جیل سے دور رکھا۔”
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد امریکی سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ ڈیموکریٹ رہنماؤں کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ