11 مئی 2026 - 16:04
بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق رکھتے ہیں، پاکستان کا افغانستان کو واضح پیغام

پاکستان نے بنوں میں فتح خیل پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے معاملے پر افغان طالبان حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ 9 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک شہری بھی شامل ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان نے بنوں میں فتح خیل پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے معاملے پر افغان طالبان حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ 9 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک شہری بھی شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق واقعے کی تفصیلی تحقیقات، شواہد اور تکنیکی انٹیلی جنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے کی۔

پاکستان نے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اس بزدلانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس میں بھی افغان سرزمین پر مختلف دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور انہیں حاصل سہولتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے اور افغان طالبان کو اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔

دفتر خارجہ کے مطابق فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور داعش خراسان (آئی ایس کے پی) کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات کیے جائیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے برادر اور دوست ممالک کی ثالثی میں افغان طالبان حکومت کے ساتھ کئی مذاکراتی دور بھی کیے، تاہم افغان حکام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ اگر افغان طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کو پناہ دیتی رہی تو پاکستان اپنی قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha