9 مئی 2026 - 23:58
الجزائری عرب مفکر کی آرزو: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا یونیفارم + تصویر

الجزائری مفکر یحییٰ ابو زکریا نے اپنی فارسی پوسٹ میں لکھا: میری آرزو ہے کہ سپاہ پاسداران کے یونیفارم میں سے ایک لباس مجھے تحفے کے طور پر دے دیں تاکہ میں اسے اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو ورثے کے طور پر حوالے کروں اور ان سے کہہ دوں کہ یہ سورماؤں اور شریف انسانوں کا لباس ہے

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ الجزائری مفکر یحییٰ ابو زکریا نے اپنی فارسی پوسٹ میں لکھا:

- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نام۔۔۔

- میں الجزائری شہری یحییٰ ابو زکریا ہوں

- میں یحییٰ ابو زکریا الجزائری شہری اور شہیدوں کا فرزند ہوں۔ میری آرزو ہے کہ سپاہ پاسداران کے یونیفارم میں سے ایک لباس مجھے تحفے کے طور پر دے دیں تاکہ میں اسے اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو ورثے کے طور پر حوالے کروں اور ان سے کہہ دوں کہ یہ سورماؤں اور شریف انسانوں کا لباس ہے۔۔۔

- جس وقت فلسطین ذبح ہؤا اور غزہ مسمار ہؤا، اس لباس کے مالکوں نے مقاومت کی اور جہاد کیا، پرچم اسلام لہرایا، فلسطین کے لئے فتحیاب ہوئے، اور اپنے کمانڈر کے خون کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے ملک کی حصولیابیوں کو فلسطین اور مستضعفین کے لئے پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

الجزائری عرب مفکر کی آرزو: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا یونیفارم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha