اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے نیو جرسی میں ایک مسافر طیارہ لیڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
رپورٹ کے مطابق، یونائیٹڈ ایئرلائنز کا بوئنگ 767-400 طیارہ، پرواز نمبر 169، جو وینس، اٹلی سے نیوآرک، نیو جرسی کی جانب جا رہا تھا، لیڈینگ کے وقت زیادہ نیچے اتر گیا اور رن وے کے کنارے موجود ایک لائٹ پول سے ٹکرا گیا۔
اس ٹکر کے نتیجے میں لائٹ پول گر کر ایک ٹرک پر جا گرا، جو بیکری کے سامان سے بھرا ہوا تھا، اور اس کو نقصان پہنچا۔
حادثے کے باوجود، طیارے میں موجود تمام 221 مسافر اور 10 عملے کے افراد مجموعی طور پر 231 افراد محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آپ کا تبصرہ