بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نائب سربراہ صادق قناد زادہ نے کہا: "ایران کی تجارت کے لئے آٹھ متبادل راہداریوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ بندوبست جنوب کے بحری راستوں میں امریکی بحری قزاقی کو بے اثر کرنے اور ناکہ بندی کو بائی پاس کرنے لئے کیا گیا ہے۔"
اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نائب سربراہ صادق قناد زادہ نے کہا:
- امریکی-صہیونی دشمن کی ناکہ بندی اور بحری قزاقی کی بنا پر سات یا آٹھ نئے زمینی، ریلوے اور سمندری کوریڈوز کو فعال کیا گیا۔
- یہ انتظام ملکی تجارت کے امتداد کے لئے کیا گیا۔
- مذکورہ کوریڈورز پر بنیادی ڈھانچوں کو تقویت دی جا رہی ہے اور متعلقہ پڑوسی ممالک کے ساتھ جامع بات چیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
- ہمارے سرحدی کسٹمز کے دفاتر اس وقت دن رات کام کر رہے ہیں، اور زمینی تبادلوں میں زبردست اضافہ ہؤا ہے۔
- شمالی راستے فعال ہیں، اور بہت سارا بنیادی ضرورت کا سامان ان زمینی اور سمندری راستوں سے آ رہا ہے اور صنعتی ضروریات کے لئے بھی ان راستوں سے استفادہ کیا جائے گا۔
- امارات کے راستے سے آنے والے سامان کے بجائے، اب ضرورت کی اشیاء مغرب اور شمال سے آ رہی ہیں اور اس حوالے سے فکرمندی کی ضرورت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ