اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایک صہیونی عسکری تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران مختلف محاذوں کو یکجا کرنے میں کامیاب رہا اور اس نے لبنان کی جنگ بندی کو بھی ایران کے ساتھ ہونے والے ممکنہ معاہدے سے جوڑ دیا۔
یوآو لیمور، جو اسرائیل ہیوم سے وابستہ ہیں، نے کہا کہ ایران نے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت مختلف محاذوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی مستقل جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز کے معاملے میں صرف ایک حکمت عملی کی ناکامی نہیں ہوئی بلکہ ایک بڑی اسٹریٹجک ناکامی بھی سامنے آئی ہے، جو اس غلط فہمی کا نتیجہ ہے کہ محدود طاقت اور دھمکیوں کے ذریعے حزب اللہ کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔
لیمور کے مطابق، موجودہ زمینی حقائق پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیچیدگی صرف فوجی پابندیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے بھی ہے کہ ایران مختلف محاذوں کو ایک مربوط حکمت عملی کے تحت جوڑنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ