30 اپریل 2026 - 05:08
دعوے ہزار بھی کرے، ٹرمپ دلدل میں ہے، ایران کے دشمنوں کا اعتراف

ایران امریکہ کی تذلیل کر رہا ہے۔ ظاہر ہے کہ ایرانی سابقہ تصورات سے کہیں  زيادہ طاقتور ہیں، جرمن چانسلر / واحد راستہ ٹرمپ کی برطرفی ہے، ڈینئل گولڈمین / ٹرمپ نے امریکہ کو بے آبرو کر دیا، کمالا ہیرس / ٹرمپ امریکی تاریخ کا بدترین صدر ہے، نیویارک ٹائمز / ٹرمپ کے دو اعلیٰ مذاکرات کار وٹکاف اور کوشنر، کرس مورفی / امریکہ اسرائیلی جرائم میں برابر کا شریک ہے، وینڈی شرمن / جنگ نہ ہوتی، آبنائے ہرمز کھلا ہوتا اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں نہ کرتیں، مائیک کوئگلی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

- جرمن چانسلرفریڈرک مرز (Friedrich Merz):

"امریکی کسی واضح حکمت عملی کے بغیر ایران کے ساتھ جنگ میں اترے، اسی وجہ سے اب اس جنگ سے نکلنا ان کے لئے زیادہ دشوار ہے؛ اس لئے بھی کہ ایرانی ماہر مذاکرات کار ہیں۔ /  ایران امریکہ کی تذلیل کر رہا ہے۔ ظاہر ہے کہ ایرانی سابقہ تصورات سے کہیں  زيادہ طاقتور ہیں۔ / صورت حال فی الحال پیچیدہ ہے اور یہ صورت حال ہمارے لئے بھاری مالی اخراجات اٹھانے کا سبب بنتی ہے۔"

- امریکی کانگریس کا رکن "ڈینیل گولڈمین (Daniel Goldman):

"میں ٹرمپ سے جواب طلبی کی پہلی سماعت کا ذمہ دار تھا، لیکن اب اس جنگ میں ٹرمپ کی غیرمنظم اور پریشان حال قیادت جواب طلبی سے کہیں بڑھ کر ہے اور واحد راستہ 25ویں آئینی ترمیم کی بنیاد پر صدارت کے عہدے سے اس کی برطرفی ہے۔"

- سابق امریکی نائب صدر "کمالا ہیرس":

"ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرکے امریکی ساکھ کو بڑا نقصان پہنچایا اور اسے بین الاقوامی سطح پر بے آبرو کردیا".

- نیویارک ٹائمز:

"ٹرمپ امریکی تاریخ کا بدترین صدر ہے۔ اس کے فیصلوں نے امریکہ کی عالمی پوزیشن کو کمزور کر دیا ہے۔ امریکہ کے لئے ٹرمپ کی واحد حصولیابی عدم استحکام، اندرونی انقسام اور بداعتمادی ہے۔

- سابق امریکی نائب وزیر خارجہ "وینڈي شرمن (Wendy Sherman)":

میری رائے میں، نیتن یاہو نے ہمیں مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی طرف کھینچ لیا۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اسرائیلی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔"

- سینیٹر "کرس مورفی Chris Murphy":

ٹرمپ کے دو اعلیٰ مذاکرات کار وٹکاف اور کوشنر بہت بڑے مالی تضادات سے دوچار ہیں اور مشرق وسطیٰ کے عرب ڈکٹیٹرز نے انہیں صاحب ثروت بنا دیا ہے، یہ ایک المیہ ہے۔"

- رکن کانگریس "مائیک کوئگلی (Michael Quigley)":

"اس ہفتے پٹرول کی قیمت 47/4 ڈالر تک پہنچی۔ ٹرمپ اس اقتصادی بحران کا سبب بنا ہے؛ اگر جنگ نہ ہوتی، آبنائے ہرمز کھلا ہوتا اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں نہ کرتیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha