29 اپریل 2026 - 18:17
انٹرنیشنل ریڈ کراس سوسائٹی کمیٹی کی سربراہ تہران میں، وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو

انٹرنیشنل ریڈ کراس سوسائٹی کمیٹی کی سربراہ میریانا اسپولیارک ایگر نے بدھ 29 اپریل کی صبح کو وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، دارالحکومت تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں ریڈ کراس سوسائٹی کی سربراہ نے اپنے دورے کو انسانی حقوق کے اصولوں اور قوانین کے تحت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ریڈ کراس سوسائٹی ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

میریانا اسپولیارک نے زور دیکر کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کو انسانی اصولوں کی پابندی اور اس سلسلے میں عالمی ریڈکراس اور ہلال احمر سوسائٹی کی کاوشوں کی حمایت کرنا چاہیے۔

انٹرنیشنل ریڈ کراس سوسائٹی کمیٹی کی سربراہ ایران کے اپنے اس دو روزہ دورے میں ان ہسپتالوں، طبی اور امدادی مراکز کا بھی معائنہ کریں گی جنہیں امریکہ اور صیہونی حکومت نے میزائلی حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا یا نقصان پہنچایا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha