28 اپریل 2026 - 17:55
پاکستان: اسرائیل کی جارحیتیں علاقے ميں قیام امن کی کوششوں کوسبوتاژ کررہی ہیں

پاکستان کے وزیر دفاع نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شہادت کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا اور مشرق وسطی کی صورتحال پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجتماعی ردعمل کی ضروررت پر زور دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے  شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے بیشکک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے سبھی بین الاقوامی اداروں میں ان اقدامات کی مخالفت کی ہے کہ جو علاقے میں بے ثباتی کا سبب ہیں۔

انھوں نے ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شہادت   کو المناک قرار دیا اور کہا کہ اسرائيل کی جارحیتوں کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے بجا طور پر نسل کشی کا نام دیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات امن کی کوششوں کو کمزور اور انسانی نیز سیکورٹی کے خطرات بڑھا رہے ہیں۔

 پاکستان کے وزیر دفاع نے بے گناہ ایرانی عوام کی شہادت کو المناک قرار دیا اور ایران کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا۔

خواجہ محمد آصف  نے کہا کہ پاکستان ایک قا بل اعتماد امن پسند ملک کی حیثیت سے ثبات و استحکام  کے لئے پر امن راہ حل کی سہولت کاری پر یقین رکھتا ہے کیونکہ  مشرق وسطی کا موجودہ بحران اس خطے تک محدود نہیں رہے گا۔

 پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ  جنگ کے خاتمے کے لئے ہماری امن کی کوششیں جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha