27 اپریل 2026 - 17:59
جنرل قاآنی: سبھی استقامتی گروہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ ہم آہنگ ہیں

سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے لبنانی جوانوں کے مقابلے میں صیہونی حکومت کے بے دست ہوجانے پر زور دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر، جنرل قآآنی نے ایک پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ  حزب اللہ کی  شجاعانہ استقامت نے ثابت کردیا کہ حزب اللہ لبان اور استقامت ختم ہوجانے کے غاصب صیہونی حکومت کے دعوے بے بنیاد اور غلط ہیں۔

 انھوں نے کہا ہے غاصب صیہونی حکومت لبنانی نوجوانوں کے مقابلے میں لاچار اور بے دست وپا ہوگئی ہے۔

  جنرل قا آنی نے کہا  ہے کہ یہ جنگ پسند حکومت، گزشتہ برسوں کے دوران کوئی بھی جنگ نہ جیت سکی اور ہر جنگ میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

سپاہ قدس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ سبھی استقامتی قوتیں حزب اللہ کے ساتھ ہیں اور وقت پڑنے پر لبنان اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت مں اٹھ کھڑی ہوں گی  اور غاصب صیہونیوں کو ان کے جرائم کی سزا دیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha