17 مئی 2010 - 19:30

نادرا کا کہنا ہے کہ ریگی کا شناختی کارڈ جعلی ہے جبکہ پاکستان کے قومی ٹیلی ویژن نے ریگی کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی تصدیق کی تھی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت حارجہ نے پاکستانی وزارت خارجہ کو احتجاج کے طور پر آگاہ کردیا تھا کہ نام نہاد جنداللہ نامی دہشت گرد ٹولے کے سرغنے عبدالمالک ریگی کے پاس پاکستان کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہے اور یہ بات اس شرپسند عنصر کے ساتھ حکومت پاکستان کے تعاون کی علامت ہے۔
عبدالمالک ریگی ـ جو گذشتہ ہفتے ایک پیچیدہ کاروائی کے نتیجے میں گرفتار ہوا ـ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس کے پاکستانی شناختی کارڈ ہے اور یہی کارڈ ریگی دہشت گرد سے برآمد ہوا جس کی تصاویر بھی نشر کی گئیں۔
نادرا کا دعوی ہے کہ ریگی نے پاکستان کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ "جعل" کیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیلی ویژن نے باضابطہ نیوز سروس میں کہا تھا کہ اس کا شناختی کارڈ درست ہے۔
دوسری طرف سے پاکستانی وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ ریگی کے پاس پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ ہے جبکہ وہ ایرانی شہری ہے۔
روزنامه جنگ نے بهی اسی حوالے سے اپنی رپورٹ کے آخر میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ " واضح رہے کہ چیکنگ کے دوران عبدالمالک ریگی کا شناختی کارڈ اصلی ثابت ہو چکا ہے"۔
..............
ابنا کی خبر کی تصدیق کے لئے روزنامہ جنگ کی خبر ملاحظہ ہو:
مالک ریگی کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ، نادرا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان 
Updated at 1530 PST 
ایران میں گزشتہ ہفتے گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گرد اور جنداللہ تنظیم کے سربراہ عبدالمالک ریگی سے برآمد ہونے والے پاکستانی شناختی کارڈ نے نادرا کی کارکردگی پر سوالیہ نشانلگا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ ایک عرب ملک جاتے ہوئے گرفتار کیے جانیوالے عبدالمالک ریگی کے پاس سے نادرا کا جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے اور ایرانی حکام نے اس بارے میں پاکستان کو آگاہ بھی کردیا ہے لیکن حکومت نے اس بات کو خفیہ رکھا ہے اور نادرا کا کہنا ہے کہ یہ شناختی کارڈ جعلی ہے۔نادرا کی جانب سے وضاحت بھی اس وقت سامنے آئی جب ٹی وی پر اس کی خبر نشر ہوگئی۔عبدالمالک ریگی کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈنادرا کیلیے ایک چیلنج بن چکا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ” اب دھوکا ممکن نہیں“ جب کہ وزارت داخلہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریگی کے بھائی کے پاس بھی جعلی پاکستانی شناختی کارڈ ہے جو کہ ایرانی شہری ہے۔ واضح رہے کہ چیکنگ کے دوران عبدالمالک ریگی کا شناختی کارڈ اصلی ثابت ہو چکا ہے۔

روزنامہ جنگ کی خبر پڑھئے:

- مالک ریگی کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ، نادرا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
................

تصویری رپورٹ دیکھئے جس میں ریگی کے پاکستانی شناختی کارڈ کی تصویر بھی شامل ہے:

- ریگی دہشت گردی؛ آغاز تا انجام

/110