بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || فرانسیسی صدر "میکرون" اور ہسپانوی وزیر اعظم "سانچز" نے بھی کہا: "جنگ بندی کے سمجھوتے میں لبنان کو بھی شامل ہونا چاہئے۔"
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے نے لبنان پر صہیونی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کے ساتھ یورپی یونین کے سمجھوتے کی منسوخی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نیتن یاہو انسانی زندگی اور بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرتا ہے اور یہ سلسلہ مزید ناقابل برداشت ہو چکا ہے؛ اور بین الاقوامی برادری کو اس کی مذمت کرنا چاہئے کیونکہ مجرمانہ اقدامات کے لئے کوئی استثنیٰ نہیں ہونا چاہئے۔
فرانسیسی صدر "میکرون" اور فرانسیسی وزیر خارجہ نے لبنان پر صہیونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: "جنگ بندی کے سمجھوتے میں لبنان کو بھی شامل ہونا چاہئے۔"
واضح رہے کہ گذشتہ روز صہیونی ریاست نے لبنان پر وسیع پیمانے پر بماری کی جس کے نتیجے 254 لبنانی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے اور وسیع پیمانے پر رہائشی علاقے تباہ ہو گئے۔
اس سے قبل آسٹریلیا، برطانیہ اور یو این سیکریٹری جنرل نے بھی لبنان کو ایران -امریکہ جنگ بندی کے سمجھوتے میں شامل ہونا چاہئے۔
یاد رہے کہ لبنان پہلے ہی سمجھوتے کے لئے ایران کے پیش کردہ مسودے میں شامل ہے اور پاکستانی وزیر اعظم اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر نے بھی اس مسئلے کی توثیق کی ہے۔
پاکستانی سفیر رضوان سعید نے کہا: پھر بھی ایک جنگ بندی اسرائیلی اقدامات کی وجہ سے ناکام ہو رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ