7 اپریل 2026 - 15:19
مآخذ: ابنا
 اسرائیل کے لیے ایک اور “سرپرائز” جلد سامنے آئے گا:حنظلہ سائبر گروپ

حنظلہ نامی سائبر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد اسرائیل سے متعلق اہم اور چونکا دینے والی معلومات منظرِ عام پر لانے والا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حنظلہ نامی سائبر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد اسرائیل سے متعلق اہم اور چونکا دینے والی معلومات منظرِ عام پر لانے والا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، گروپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک پراسرار خاتون جو اسرائیلی ڈرون یونٹ “اسکواڈرن 166” کی پسِ پردہ قیادت کر رہی ہے، اس کی شناخت جلد ظاہر کی جائے گی۔

حنظلہ نے مزید سوال اٹھایا کہ جنگی حالات میں اس انتہائی خفیہ یونٹ کی قیادت کون کر رہا ہے، اور اسرائیل کے جدید “ہرمیس” ڈرونز کے پیچھے اصل منصوبہ ساز کون ہے۔

گروپ کے مطابق، ان تمام سوالات کے جوابات آئندہ چند گھنٹوں میں سامنے لائے جائیں گے، جسے اس نے اسرائیل کے لیے ایک اور “سرپرائز” قرار دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha