8 اپریل 2026 - 17:47
مآخذ: ابنا
لبنان پرصہیونی حملوں میں سینکڑوں شہید اور زخمی

لبنان کے بعض میڈیا ذرائع کے مطابق قابض صہیونی رژیم کے حالیہ وسیع حملوں میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ابتدائی اندازوں کے مطابق کچھ ذرائع نے تعداد 300 سے زائد بتائی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے بعض میڈیا ذرائع کے مطابق قابض صہیونی رژیم کے حالیہ وسیع حملوں میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ابتدائی اندازوں کے مطابق کچھ ذرائع نے تعداد 300 سے زائد بتائی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے گئے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے آپریشن کے آغاز کے بعد اب تک کے شدید ترین حملے میں صرف 10 منٹ کے دوران 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔

لبنان کے صدرِ صلیب احمر نے بتایا کہ بیروت اور اس کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر ہونے والے ان حملوں میں 300 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر لبنانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کے ہسپتال ان حملوں کے متاثرین سے بھر چکے ہیں اور صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیروت اور پورے لبنان میں شہری آبادی کو نشانہ بنانا کھلی جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha