بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا: جو فیصلہ ٹرمپ نے کیا، فوجی اقدام پر مبنی فیصلہ؛ ایک پھر دہراتا ہوں کہ وہ غلط تھا۔
کیونکہ تمام سابقہ حکومتوں نے اس فیصلے کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچ گئی ہیں! کیونکہ یہ صرف آخری راستہ ہو سکتا تھا؛ کیونکہ اگر تم یہ کام کروگے بھی تو ایران کو صرف مختصر مدت تک روک سکو گے! عملی طور پر ایران کا جوہری پروگرام چند ہی سال تک مؤخر کر سکو گے۔
یہ کام زمین کی زیادہ گہرائیوں میں منتقل ہوتا ہے اور ایرانی پلٹ کر اسے وسیع تر سطح پر جاری رکھیں گے۔
اس بات کا ثبوت ـ کہ یہ کام اتنا غیر سنجیدہ اور نامعقول ہے، ـ یہ ہے کہ ایران کا رقبہ کیلی فورنیا سے چار گنا بڑا ہے اور عراق سے تین گنا بڑا ہے۔ اس ملک کی نو کروڑ آبادی ہے، آبنائے ہرمز کے امتداد میں ایران کی ساحلی پٹی بہت طویل ہے۔
ایران جو ہتھیار بدستور بنا رہا ہے، زمین کی گہرائیوں اور بہت پیچھے، تعینات ہیں۔
ان کی رینج اس قدر زیادہ ہے کہ ان سب کو تباہ نہیں کر سکو گے۔
اس کام کے لئے ممکنہ طور پر تمہیں ایک زمینی حملے کی ضرورت ہوگی جو پورے پیمانے پر ایک ایک المیہ ہوگا۔
اور جہاں تک کہ ابنائے ہرمز کا تعلق ہے تو اس میں جنگ سے پہلے کوئی مسئلہ نہیں تھا اور یہ آبنائے کھلا تھا اور جنگ شروع ہونے کے بعد بند ہو گیا اور ایک پیچیدہ مشکل بن گیا ہے جسے حل ہونا چاہئے۔
اور تقریبا قطعی اور حتمی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اس مسئلے کے حل ایران کو رعایت دینے پر منتج ہوگا۔
آپ جانتے ہیں، جو بھی ہو۔۔۔ میں بالکل پسند نہیں کرتا کہ یہ بات کہہ دوں لیکن شاید حقیقت یہی ہے کہ:
انہیں ایک قسم کے محصول یا ٹرانزٹ ڈیوٹی، کا حق دینا پڑے گا، جس کا نام وہ محصول نہیں رکھنا چاہتے۔
نکتہ:
ٹرمپ آبنائے ہرمز پر قبضے کے لئے اپنی فوج کو خوار و ذلیل کر دیا ہے، اب بلنکن کہتا ہے کہ واحد راستہ یہ ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایران کے حوالے کر دیں!! لیکن کوئی بھی یہ سوال اٹھا سکتا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز تمہارا ہے تو تمہاری فوج اس پر قبضہ کیوں کرنا چاہتی ہے! اور اگر تمہارا نہیں ہے تو تم کس کھاتے میں اسے کسی اور کے حوالے کرنا چاہتے ہو، اور اگر ایران کا ہے تو اسے ایران کے سپرد کرنے کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟
جہاں تک زمینی حملے کے بارے میں بلنگن کی انہونی تجویز کا تعلق ہے تو امریکیوں زمینی حملہ ایرانی افواج کی آرزو ہے، امریکی افواج کے لئے الگ سے قبرستان تیار ہیں، قیدیوں کے لئے کیمپوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایرانی فوجی کہتے ہیں کہ ان کی فتح اسی وقت مکمل ہوگی جب امریکی ایران پر زمینی جارحیت کریں گے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ