5 اپریل 2026 - 04:14
ماہ شہر پر حملے کے بعد نیا ٹارگٹ بینک، انگلیاں ٹریگرز پر، حکم کا انتظار 

ایران کے جنوبی شہر ماہ شہر کے پٹروکیمیکل کمپلیکس پر امریکی-صہیونی جارحیت کے بعد اپنا ٹارگٹ بینک اپڈیٹ کر دیا جس میں مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات اور سعودیہ، امارات اور قطر میں بنیادی اہمیت کی تنصیبات شامل ہیں۔ 

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایران کے بعض بنیادی صنعتی ڈھانچوں پر امریکی اور صہیونی دہشت گردوں کے حملوں کے بعد  اپنا ٹارگٹ بینک اپڈیٹ کر دیا۔

اس قاعدے کے تحت، ایران نہ صرف صہیونی ریاست اور امریکی اڈوں کے میزبان عرب ممالک کے تیل، گیس اور پٹروکیمیکل کی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا بلکہ صرف ماہ شہر کے پٹروکیمیکل کمپلیکس کے بدلے، ان ممالک کے بجلی، پانی، اسٹیم اور توانائی کے مراکز تک بھی رسائی رکھتا ہے۔

نئے ٹارگٹ بینک میں ذیل کے جائز اہداف شامل ہیں:

مقبوضہ فلسطین:

- اسرائیلی الیکٹرک کارپوریشن (Israel Electric Corporation): یہ پورے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی غاصبوں کو بجلی فراہم کرتا ہے؛ یہ کارپوریشن کئی بجلی گھروں پر مشتمل ہے جو قدرتی گیس اور کوئلے سے کام کرتے ہیں اور غاصب ریاست کی توانائی کے استحکام میں اہم کردا ادا کرتے ہیں۔

نیز حیفا کے کئی بڑے پٹروکیمیکل کمپلیکس ہیں، جو ایران کے ٹارگٹ بینک میں ترجیح حیثیت رکھتے ہیں۔

ماہ شہر پر حملے کے بعد نیا ٹارگٹ بینک، انگلیاں ٹریگرز پر، حکم کا انتظار 

سعودی عرب:

- مرافق کمپنی جو ینبع اور جبیل نامی شہروں کو بجلی فراہم کرتی ہے، دونوں شہروں کے لئے پانی صاف کرتی ہے اور انڈسٹریل اسٹیم تیار کرتی ہے۔

یہ دو شہر سعودی حکومت کی سب سے  بڑی ریفائنریوں اور پیٹروکمیکل فیکٹریوں کی میزبانی کرتے ہیں اور مرافق کمپنی کی کارکردگی میں خلل پڑنے سے اس صنعتی زون کی تمام صنعتیں بند ہو جائیں گی۔

ماہ شہر پر حملے کے بعد نیا ٹارگٹ بینک، انگلیاں ٹریگرز پر، حکم کا انتظار 

متحدہ عرب امارات:

- امارات میں TAQA کمپنی

یہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ہے جو پورے ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرتی ہے، اور آج یہ بین الاقوامی قوانین کے تحت، ایران کے جائز اہداف میں شامل ہے۔

ماہ شہر پر حملے کے بعد نیا ٹارگٹ بینک، انگلیاں ٹریگرز پر، حکم کا انتظار 

TAQA کمپنی امارات ـ بالخصوص ابوظہبی اور رویس ـ کے میگا پٹروکیمیکلز کو خدمات فراہم کرتی ہے۔

ماہ شہر پر حملے کے بعد نیا ٹارگٹ بینک، انگلیاں ٹریگرز پر، حکم کا انتظار 

قطر:

- قطر اینرجی کمپنی سے وابستہ ذیلی کمپنیاں QatarEnergy Utilities affiliates) رأس لیفان میں ایل این جی اور پٹروکیمیکلز کے عظیم کمپلیکسز کو توانائی فراہم کرتی ہیں اور ان کی پانی کی ضروریات پوری کرتی ہیں۔

اس علاقے میں گیس کو مائع میں تبدیل کرنے کی تنصیبات ہیں جو عملی طور پر بے کار ہو جائیں گی۔

ممکن ہے کہ ایران ماہ شہر پٹروکیمیکلز پر حملے کی بنا پر ان تمام اہداف کو بیک وقت نشانہ بنایا جائے تاکہ وعدہ صادق والے وعدوں پر عمل کرتے ہیں اور امریکی صدر کے سامنے مسلمان لڑکیاں نچانے والے اور موتیوں کے ہار پیش کرنے والے اور 800 ملین ڈالر کی لگژری کشتیاں اور 400 ملین کے ہوائی محل پیش کرنے والوں اور اس کو اپنی سرزمینیں پیش کرنے والوں کو بتا دیتے ہیں کہ اسے پہنچنے والے نقصان کا مزہ کیسا ہوتا ہے اور یہ اگر نشانہ بننے والے ملک کی سلامتی پر ضرب پڑے تور نشانہ بنانے والے ممالک کو بھی نقصان پہنچنا چاہئے۔

اپڈیٹڈ ٹارگٹ بینک سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی افواج نے عرصے سے ان کمپنیوں پر کام کیا ہے، ان کی فنی خصوصیات سے آگاہ ہیں اور جانتی ہیں کہ ان کمپنیوں کا دہشت گرد امریکہ سے کیا تعلق بناتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha