4 اپریل 2026 - 16:30
مآخذ: ابنا
ایران کے شدید حملے جاری،امریکہ اور اسرائیل مسلسل نشانے پر

ایران کے قرارگاه خاتم‌الانبیا کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اب بھی ایران کے شدید حملوں کی زد میں ہیں اور مختلف محاذوں پر انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قرارگاه خاتم‌الانبیا کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اب بھی ایران کے شدید حملوں کی زد میں ہیں اور مختلف محاذوں پر انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں کے برخلاف کہ ایران کا فضائی دفاع مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، ایک امریکی جنگی طیارہ ایران کے وسطی علاقے میں جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر “وعدہ صادق 4” نامی آپریشن کے تحت اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں تل ابیب کے مغربی علاقوں اور ایلات کی بندرگاہ میں فوجی و صنعتی مراکز پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔

اسی دوران بحری اور فضائی یونٹس نے خلیج کے جنوبی ممالک میں موجود امریکی و اسرائیلی تنصیبات پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرون حملے بھی کیے۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں امریکی پائلٹس اور انجینئرز کے ایک خفیہ مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب ایران کی مسلح افواج نے کے اگلے مرحلے میں مختلف اہداف پر مشترکہ حملے جاری رکھے، جن میں بحرین اور دیگر علاقوں میں ریڈار سسٹمز، بندرگاہی تنصیبات اور اسرائیلی فضائی اڈے شامل ہیں۔ تل ابیب میں متعدد مقامات پر بھی میزائل حملوں کی اطلاعات دی گئی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha