بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:
ہم نے خبردار کیا تھا کہ ایرانی صنعتوں پر حملہ دہرائے جانے کی صورت میں، صہیونی ریاست اور خطے میں امریکی صنعتوں کو تباہ کریں گے؛ لیکن دشمن سمجھ بوجھ کھو بیٹھا ہے اور اس نے انتباہات کو نظرانداز کرکے ایران کی اسٹیل صنعتوں کو نشانہ بنایا۔
ہم نے ان مجرمانہ شرارتوں کے جواب میں، وعدہ صادق 4 کی 90ویں لہر میں، ایک مشترکہ میزائل - ڈرون کاروائی میں ـ جو کوڈنیم "یَا مَنْ هُوَ شَدِیدُ الْعِقَابِ" کے ساتھ انجام پائی ـ مندرجہ ذیل مراکز کو نشانہ بنایا:
امریکی اسٹیل انڈسٹریز (امارات)، امریکی ایلومینیم انڈسٹری (بحرین) کا جو سابقہ حملے سے بچا ہؤا حصہ اور صہیونی رافائل فوجی صنعت، نیز منامہ کے قریب امریکی فوجیوں کا خفیہ ٹھکانہ۔
اس کاروائی میں درجنوں امریکی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے؛ موقع کو سیکورٹی فوری طور پر خالی کرایا گیا۔
یہ صرف انتباہ کاروائی تھی اور اگر ایرانی صنعتوں پر حملہ دہرایا جائے تو جواب بہت زیادہ دردناک ہوگا۔
ہم یہ کاروائی مظلوم شہید مزدوروں کو پیش کرتے ہیں اور وہمی امریکی صدر کو متنبہ کرتے ہیں کہ ایسی دھمکیاں نہ دے جو جنگ کو خطے سے آگے تک پھیلا کر دنیا کو امریکہ کے لئے غیر محفوظ کر دیں۔
مزید تفصیلات:
- اس کاروائی میں ابوظہبی میں امریکی اسٹیل ملز، اسٹیل انڈسٹریز کو نشانہ بنایا گیا
- صہیونی رافائل فوجی صنعتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
- منامہ کے قریب امریکی ایلومنیم صنعتوں کے بچے کھچے حصے بھی نشانہ بن گئے۔
- منامہ ہی کے قریب میدان سے بھاگ کر چھپ جانے والے امریکی دہشت گردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں درجنوں امریکی دہشت گرد مارے گئے یا زخمی ہوئے۔ بحرینی پولیس نے علاقہ خالی کردیا اور بہت سارے ایمبولینسوں کا آنا جانا رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ