بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوزایجنسی ـ ابنا || صہیونی داخلی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر نے کہا کہ شام کے ساتھ جنگ قریب ہے، اور الجولانی کو قتل ہونا چاہئے۔
اس انتہاپسند صہیونی وزیر نے شام کے ساتھ جنگ شروع کرنے اور اس ملک کے خود خواندہ صدر ابو محمد الجولانی (احمد الشرع) کے قتل کا مطالبہ کر دیا۔
اس صہیونی شخص نے انتہائی تند لب و لہجے میں الجولانی کو "سانپ کا سر" قرار دیا اور کہا کہ اس سر کو کاٹ دینا چاہئے۔
اس نے موجودہ شام کو نیا شام قرار دیا اور کہا کہ اس ملک کے ساتھ جنگ اسرائیل کے لئے تقدیر ساز ہوگی۔
شام کی طرف سے عام طور پر اسرائیلیوں کے حملوں اور نکتہ چینیوں کا جواب نہیں دیا جاتا بلکہ الجولانی حکومت اس غاصب ریاست کو تسلیم کرنے کے مرحلے تک بھی پہنچ گئی ہے لیکن غاصب ریاست گویا اپنے کارندوں سے کبھی راضی نہیں ہؤا کرتی۔
آپ کا تبصرہ