28 مارچ 2026 - 12:21
بنیادی ڈھانچوں پر دشمن کی جارحیت پر ایرواسپیس کمانڈر کا وعدہ، جو وفا ہؤا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے بریگیڈیئر جنرل موسوی نے خطے میں دشمن کی تمام صنعتی کمپنیوں سے کارکنوں کے انخلاء کا حکم جاری کیا اور دشمن کو نیا فارمولا اپنانے کا وعدہ دیا جو فوری طور پر وفا ہؤا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی نے خطے میں دشمن کی تمام صنعتی کمپنیوں سے کارکنوں کے انخلاء کا حکم جاری کرتے ہوئے لکھا:

تم نے ایک اس سے پہلے بھی ہمیں آزمایا۔

دنیا نے ایک بار پھر دیکھ لیا کہ تم نے خود ہی آگ سے کھیلنے اور بنیادی ڈھانچوں پر حملے کا آغاز کیا۔

اس بار، "آنکھ کے بدلے آنکھ" کا فارمولا جاری نہیں رہے گا؛ منتظر رہو۔

امریکہ اور صہیونی ریاست سے متعلق صنعتی کمپنیوں کے کارکنان فوری طور پر ان کمپنیوں کے احاطوں کو چھوڑ کر چلے جائیں، تا کہ تمہاری جانیں خطرے سے دوچار نہ ہوں۔

وعدہ جو وفا ہؤا

کل جمعہ کے روز ایران کے اسٹیل انڈسٹریز اور دو جوہری تنصیبات پر دشمن کے حملے کے بعد جنرل موسوی نے وعدہ دیا تھا کہ اب مزید آنکھ کے بدلے آنکھ کا فارمولا جاری نہیں رہے گا۔

کل رات سے اب تک نشانہ بننے والے کچھ ڈھانچوں کے نام:

* بحرین:

- الحد انڈسٹریل زون (اسٹیل انڈسٹریز)

- باپکو آئل ریفائنری

- شیخ عیسیٰ امریکی فوجی اڈہ

* امارات:

- خلیفہ اقتصادی زون ـ "ابوظبی - کیزاد"

- مقبوضہ فلسطین:

- دیمونا نیوکلیئر زون

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha