بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران نے کہا: "حالیہ چند گھڑیوں میں مسلح افواج کی شدید کاروائیوں کے تسلسل میں معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 62ویں لہر، کوڈنیم 'یا علی بن موسی الرضا(ع)' کے ساتھ ان شہداء کے نام کر دی گئی جن کے پاک پیکر قدردان ایرانی قوم کے ہاتھوں پر آخری آرام گاہوں کی طرف جا رہے تھے۔ اس کاروائی میں خطے میں امریکی اڈوں اور صہیونی فوج کے بیرکوں نیز آّپریشن او لاجسٹک مراکزکو کئی وارہیڈز کے حامل خیبرشکن، عماد اور حاج قاسم میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
62ویں لہرمیں داغے گئے میزائلوں نے ـ بآسانی عکا، حیفا، تل ابیب، بئر السبع میں دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا؛ جبکہ الرٹ سسٹم مجرم صہیونیوں و امریکیوں دفاعی نظامات کے پیشگی انہدام کی بنا پر، خاموش رہا۔
خطے میں امریکی اڈوں "علی السالم، وکٹوریا، الخَرج، العُدید، العُدَیری، الظَفرہ، الازرق، پانچویں بحری بیڑے نیز عریفجان " کو تیسری بار، کئی وارہیڈز لے جانے والے میزائلوں اور کامیکازے ڈرونز کا نشانہ بنایا گیا، متعینہ اہداف کو تباہ کیا گیا۔
ادھر، سماجی اور عمومی میدان میں ـ بالخصوص (شمسی ہجری سال کے) آخری بدھ کی شب ـ ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر موجودگی نے دشمن کو سیخ پا، بےبس اور پاگل کردیا ہے اور آج ایران کا دشمن "ایرانیوں کی قومی یکجہتی"، "ایران کی حیرت انگیز میزائل ـ ڈرون طاقت" اور "عالمی رائے عامہ کی طرف سے ایران کی حمای" کے مثلث میں قید ہو کر رہ گیا ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ